اکتوبر 8, 2024

9 مئی کے واقعات میں بانی پی ٹی ملوث تھے تو ان کا کیس فوجی عدالت میں چلنا چاہیے۔ گورنر پنجاب

سیاسیات- گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ اگر 9 مئی کے واقعات میں بانی پی ٹی ملوث تھے تو ان اور ان کے حواریوں کا کیس فوجی عدالت میں چلنا چاہیے۔

لاہور میں میر خلیل الرحمان سوسائٹی کے زیر اہتمام دفاع وطن کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا نوجوان نسل کو گمراہ کر رہا ہے، سزا اور جزا کے بغیر ایسے واقعات نہیں رکیں گے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ کسی ملک کی 29 چھاؤنیوں پر ایک ہی روز کیسے حملہ ہو سکتا ہے، کیا عسکری اداروں پر حملے کرنا اورغلط بیانیہ بنانا درست ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی مجرم کو انسانی حقوق کے نام پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔

سیمینار سے  سہیل وڑائچ ، حورالعین اور دیگر شخصیات نے بھی خطاب کیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

12 − seven =