سیاسیات- ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 9 مئی کرنیوالے، سہولتکار اور منصوبہ سازوں کو ڈھیل دیں گے تو ملک میں یہ فسطائیت پھیلے گی۔
جی ایچ کیو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ 9 کے بعد انتشاری ٹولے نے پروپیگنڈا کیا کہ فوج نے روکا کیوں نہیں ،گولی مار دیتے، گولی نہیں ماری اس لیے یہ سب ہوا، یہ بیانیہ چلایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی انتشاری ٹولہ آتا ہے تو اس کو پہلے وارننگ دی جاتی ہے پھر ہوائی فائرنگ کی جاتی ہے، اگر وہ انتشاری ٹولہ نہ رکے تو پھر اس کے ساتھ جو کرنا ہو وہ کیا جاتا ہے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 9 مئی کرنیوالے، سہولتکار ، منصوبہ سازوں کو ڈھیل دیں گے تو ملک میں یہ فسطائیت پھیلے گی۔