سیاسیات- وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جولائی 2018 کے الیکشن سے کچھ ہفتے پہلے اس وقت کے آرمی چیف جنرل باجوہ، جنرل فیض حمید اور جنرل نوید مختار نے ایک میٹنگ میں وزیراعظم بننے کی آفر کی تھی۔
پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ان تینوں نے ڈیل کرنے کی کوشش کی تھی مگر انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ان کے بڑے بھائی ہیں، وہ اپنے بھائی کی پیٹھ میں چھرا گھونپ کر وزیر اعظم نہیں بن سکتے۔
جب میزبان حامد میر نے پوچھا کہ اگر آپ انکار نہ کرتے تو عمران خان وزیر اعظم نہ بن سکتے تھے؟ اس پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہاں اگر وہ انکار نہ کرتے تو عمران خان وزیر اعظم نہیں بن سکتے تھے۔