سیاسیات-یوم پاکستان کے موقع پر تہران کے آزادی ٹاور کو پاکستان اور ایران کے پرچموں سے منور کردیا گیا ہے۔
ایران کی جانب پاکستان کے قومی دن کے موقع پر یکجہتی کے مظاہرے کو سراہتے ہوئے ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ ایرانی اقدام دونوں ممالک کی گہری دوستی اور دوستانہ روابط کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر تعاون اور گرم جوشی کے مظاہرے پر ایران کے شکر گزار ہیں۔