اکتوبر 25, 2024

ہنگو میں خطبہ جمعہ کے دوران دھماکہ، پانچ افراد جاں بحق

سیاسیات-ہنگو کی ایک مسجد میں جمعہ کے خطبے کے دوران دھماکہ ہوا، جس میں 5 افراد جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں مسجد کے قریب دھماکے میں 25 افراد کے جاں بحق ہونے اور درجنوں کے زخمی ہونے کے بعد  خیبر پختونخوا کے علاقے ہنگو میں ایک مسجد میں دھماکہ ہوا، جس میں 3افراد کے جاں بحق اور کئی کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اب تک 5افراد کی لاشیں اور 12زخمیوں کو  ملنے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق  دھماکہ تھانہ دوآبہ کے اندر مسجد میں ہوا، جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ایس ایچ او شابراز خان کے مطابق دھماکہ جمعہ کے آخری خطبے کے دوران ہوا۔ دھماکے کے وقت مسجد کے اندر 30 سے 40 نمازی موجود تھے۔ دھماکے کے وقت مسجد کی چھت گر گئی، جس کے ملبے تلے دب کر کئی افراد زخمی ہوئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں۔ ریسکیو 1122 کی 6 ایمبولینسز اور ایک ریسکیو وہیکل آپریشنل سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ علاوہ ازیں کوہاٹ کی 2 ایمبولینسز بھی راستے میں ہیں جو جائے ھادثہ کی طرف روانہ کردی گئی ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے دھماکے سے متعلق پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے ریسکیو اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر امدادی کارروائیوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں کے حکام خود اپنی نگرانی میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ وزیراعلیٰ نے ہنگو کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے زخمیوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eleven + 3 =