جولائی 27, 2024

ہم نے ہر دور میں ملک کو بحرانوں سے نکالا۔ زرداری

سیاسیات- سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہر دور میں ملک کو بحرانوں سے نکال کر اسے سنبھالا ہے۔

نواب شاہ میں آصف علی زرداری نے عہدیداران، کارکنان اور معززین سے ملاقات کر کے عام انتخابات کے حوالے سے تجاویز لیں۔

آصف زرداری نے اس موقع پر شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عام انتخابات کیلئے ملک بھر میں موثر انتخابی مہم اور بہترین منشور کے ساتھ میدان میں اترے گی، پیپلزپارٹی عوام کے فیصلے عوام کا اختیار کے فارمولے پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب عوام کو حقِ حکمرانی ملتا ہے تو گراس روٹ کی سطح تک مسائل حل ہوتے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے اور ہم نے ہر دور میں عوامی راج کے نفاذ کیلئے کام کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہر دور میں ملک کو بحرانوں میں سنبھالا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eleven − 5 =