دسمبر 9, 2024

ہم نے بتا دیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی غیر ملکی ایجنٹ ہے۔ فضل الرحمن

سیاسیات-پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ ہم نے بتا دیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی غیر ملکی ایجنٹ ہے اور اب یہی بات سامنے آ رہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو را، موساد اور بعض عالمی قوتوں کی مالی مدد بھی حاصل تھی، انہوں نے خود کو مظلوم بنانے کے لیے امریکی سازش کا چورن بیچا۔

انہوں نے کہا کہ  آج اعظم خان بیان دے رہا ہے کہ سائفر ڈرامہ تھا۔

الیکشن سے متعلق پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھاکہ ہم ملک میں ہر نشست پر امیدوار کھڑے کریں گے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے جس میں انہوں نے سائفر کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ سائفر کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔

سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے 164 کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے اعترافی بیان ریکارڈ کرایا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × 3 =