جولائی 23, 2024

ہمیں امریکی حمایت حاصل، فلسطین کے ساتھ جنگ طویل ہوگی۔ اسرائیلی وزیر دفاع

سیاسیات-اسرائیلی وزیر دفاع نے اسرائیل فلسطین جنگ طویل ہونے کی دھمکی دے دی۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات میں اسرائیلی وزیر دفاع  یواو گیلنٹ  نے کہا کہ اسرائیل کو امریکی حمایت حاصل ہے، بحیرہ روم میں بھی امریکی بحری بیڑہ موجود ہے، یہ جنگ طویل ہونے والی ہے اور اس کی قیمت بھی بڑی ہوگی۔

تل ابیب میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات میں اسرائیلی وزیر دفاع  کا کہنا تھا کہ امریکہ ہمارا عظیم اتحادی ہے، امریکی اعلیٰ حکام روز اسرائیل آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ جنگ اسرائیل کے لیے، یہودی لوگوں کے لیے اور اسرائیل امریکہ کی مشترکہ اقدار کے لیے جیتیں گے۔

اس موقع پر انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حقوق اور اسرائیلی دفاع کی حمایت امریکی عزم بلکہ امریکہ کی ذمہ داری ہے، اسرائیل کو ہمیشہ امریکہ کی حمایت حاصل رہی ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اسرائيل کی غزہ پر جارحیت جاری ہے، مسلسل بمباری میں 2 ہزار 800 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، شہیدوں میں ایک ہزار سے زائد بچے اور 400 سے زائد خواتین بھی شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

11 − 5 =