سیاسیات- صوبائی حکومت گلگت بلتستان اور عوامی ایکشن کمیٹی کے گندم سبسڈی کے تنازعے پر مذاکرات ناکام ہونے پر سبسڈی کے خاتمے کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال شروع کردیا۔
عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر جمعہ کے روز گلگت کی تمام مرکزی مارکیٹیں بند رہیں، جس سے تمام کاروباری سرگرمیاں معطل ہوکر رہ گئیں، تاہم ٹریفک کی آمدورفت جاری رہی۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے مطابق جب تک سبسڈی کو دوبارہ بحال نہیں کیا جاتا، تب تک احتجاج کاسلسلہ جاری رہیگا، پہلے مرحلے پر شٹرڈاون ہڑتال پھر پہیہ جام ہڑتال ہوگی، گندم کی سبسڈی کو محدود کرنے کے خلاف بھرپور مظاہرے کیے جائیں گے۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے ذمے داروں کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت گندم سبسڈی کو ختم کرنے کا فیصلہ واپس لے، ورنہ پورے گلگت بلتستان کو جام کردیںگے۔