اکتوبر 6, 2024

گلے شکوے دور، حافظ حسین احمد دوبارہ جے یو آئی (ف) میں شامل

سیاسیات- حافظ  حسین احمد نے دوبارہ جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شمولیت اختیار کرلی۔

حافظ حسین احمد کی کوئٹہ میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے گلے شکوے دور کیے۔

مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں حافظ حسین احمد نے دوبارہ جے یو آئی ف میں شمولیت اختیار کر لی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حافظ حسین احمد نے پارٹی میں بلامشروط شمولیت اختیار کی ہے۔

یاد رہے کہ دسمبر 2020 میں جے یو آئی نے پارٹی پالیسیوں سے ہٹ کر بیان دینے پر حافظ حسین احمد اور مالانا محمد خان شیرانی کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × three =