سیاسیات- پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے پرویز الٰہی پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں کسی کے بابو جی کی حکومت ہے جو آپ ووٹ نہیں لیں گے۔
ورکرزکنونشن سےخطاب میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ صاحب آپ کو اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا، یہ آئین اور قانون کا تقاضا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی چاہتے ہیں دونوں مخالف دھڑوں میں اپنی جگہ بنائے رکھیں، ایسا ممکن نہیں۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت اداروں پر حملہ آور ہیں، ان کو 4 چھرےلگے اور وہ ابھی تک اپنےگھرسےنہیں نکل رہے، عمران خان نےآئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، ہم اس پر عمل نہ کرتےتوپاکستان ڈیفالٹ ہوجاتا۔