اکتوبر 25, 2024

کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہو گی، جہانگیر ترین وزیر اعظم کے امیدوار ہونگے۔ علیم خان

سیاسیات-استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ الیکشن میں کسی بھی سیاسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریں گے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ اگلا الیکشن پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے خلاف لڑیں گے کیونکہ عوام ان دونوں کے خلاف ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی الیکشن میں کسی بھی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے وزیراعظم کے امیدوار جہانگیر خان ترین ہوں گے۔ علیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف کا خاتمہ بہت قریب ہے، عید کے بعد بہت سارے لوگ ہماری جماعت میں شمولیت اختیار کریں گے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو علیم خان نے نکما اور بے ایمان قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کا انتظام بزدار کے پاس نہیں فرح گوگی کے پاس تھا اور ہر چیز کا فیصلہ مرشد سے ہوتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ایماندار نہیں سمجھتا کیونکہ انہوں نے لوگوں کو دھوکا دیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

18 − sixteen =