جولائی 21, 2024

کرم میں فریقین کے درمیان معاہدے پر محکمہ داخلہ کا بیان جاری

سیاسیات- صوبائی محکمہ داخلہ نے کرم میں فریقین کے درمیان قیام امن کے معاہدے پر بیان جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کے مطابق کرم میں قیام امن کے لیے معاہدہ طے پایا گیا جس پر دونوں فریقین کے 30،30 عمائدین نے دستخط کیے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق کرم،کوہاٹ، اورکزئی اور ہنگو کے جرگہ اراکین نے قیام امن میں کردار اداکیا جب کہ صوبائی حکومت، انتظامیہ اور پاک فوج کی کوششوں سے امن معاہدہ طے پایا۔

صوبائی محکمہ داخلہ کاکہنا ہےکہ کے پی حکومت اپنے شہریوں کے لیے دیرپا امن کی کوششیں جاری رکھے گی۔

خیال رہے کہ ضلع کرم میں 7 روز سے زمین کے تنازع پر دو قبائل کے درمیان جھڑپیں جاری تھیں، قبائلی جھڑپوں کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 13 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

20 − sixteen =