جولائی 27, 2024

کرمان میں دہشتگردی کے المناک سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ علامہ عارف واحدی

سیاسیات- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے پاکستان کے برادر اور ہمسایہ ملک ایران کے شہر کرمان میں میں دہشتگردی کے المناک سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس حادثے میں شہداء کے لواحقین،ایرانی عوام اور خصوصا رہبر معظم انقلاب حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام عوام کی طرف سے ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں دہشتگرد اسلام اور امت مسلمہ کے دشمن ہیں عالمی سامراجی طاقتیں خاصکر اسرائیل عالم اسلام میں دہشتگردی پھیلا کر امت کو کمزور کرنے کی گھناؤنی سازش میں ملوث ہے اسرائیل اس طرح کے حادثے کرا کے حماس کے مقابلے میں اپنی ذلت آمیز شکست کو چھپانے اور فلسطینی بے گناہ نہتے عوام پر سفاکیت اور درندگی سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے مگر مظلوم بے گناہ لوگوں کے خلاف اس طرح کی درندگی سے ان کے سفاکیت مزید عیاں ہوتی ہے پاکستان اور ایران دونوں دہشتگردی سے متاثر ہیں ہماری توقع یہ ہے کہ دونوں ممالک ملکر دہشتگردی کے نیٹ ورک کو توڑنے میں مشترکہ کردار ادا کریں تاکہ پورا خطہ دہشتگردی سے پاک ہو سکے، امید ہے ان دہشتگردوں کے نیٹ کو دنیا کے سامنے جلد بے نقاب کیا جائے گا-

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × two =