جولائی 27, 2024

کراچی کے پانچ اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ جاری

سیاسیات- کراچی کے پانچ اضلاع میں چیئرمین، وائس چیئرمین اور وارڈ ممبران کی 10 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

کراچی کے 5 اضلاع ملیر، کیماڑی، شرقی، جنوبی اور  وسطی میں ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے 121 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 42 کو انتہائی حساس جبکہ 79 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

ضلع جنوبی یوسی 13 ٹی ایم سی صدر میں چیئرمین کی نشست کیلئے بنائے گئے 17 میں سے 10 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ باقی کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

ملیر کی یوسی 7 ٹی ایم گڈاپ میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے 6 امیدوار مدمقابل ہوں گے، چیئرمین کیلئے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ اور وائس چیئرمین کیلئے محمد سلیم میمن پیپلز پارٹی کے امیداور ہیں جبکہ تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور ٹی ایل پی کے امیدوار بھی میدان میں ہیں۔

ضلع جنوبی یوسی 13 ٹی ایم سی صدر سے چیئرمین کیلئے 7 امیدوار میدان میں ہیں، یوسی 13 کلفٹن میں چیئرمین کی نشست کیلئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پیپلزپارٹی کے امیدوار ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار نورالسلام اور ٹی ایل پی کے سکندر آگر بھی میدان میں ہوں گے۔

ضلع کیماڑی یوسی 3 ٹی ایم سی ماڑی پور سے چیئرمین کی نشست پر 6 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، اس نشست کیلئے پیپلزپارٹی کے امیدوار سیف اللہ ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے محمد حسن اور تحریک انصاف کے محمد زاہد بھی چیئرمین کی نشست کیلئے امیدوار ہیں۔

ضلع جنوبی ٹی ایم سی صدر یوسی 6 پر وائس چیئرمین کیلئے 7 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا جبکہ ضلع جنوبی ٹی ایم سی صدر یوسی 12 میں وائس چیئرمین کیلئے 8 امیدوار مدمقابل ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

sixteen − fourteen =