سیاسیات- کراچی کی سیاست میں بڑی پیش رفت ایم کیوایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی میں پہلے مرحلے میں انضمام کا فیصلہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں جماعتوں کے مابین فارمولہ طے پا گیا جس کے اعلان کے لیے جعمرات کی شام بہادرآباد میں مشترکہ پریس کانفرنس ہوگی۔ زرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کی ایم کیوایم کے دھڑوں میں اتحاد کی کوشش رنگ لےآئی پی ایس پی چیئرمین سید مصفطی کمال ،انیس قائم خانی جلوس کی شکل میں پاکستان ہاوس سے ایم کیوایم کے عارضی مرکز بہادر آباد پہنچیں گے اور ایم کیوایم قیادت سے ملاقات ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس کے ذریعے مشترکہ طور پرکام کرنے اعلان کیا جائے گا۔ اس قبل ایم کیوایم کا حلقہ بندیوں کے خلاف احتجاج میں بھی پی ایس پی نے پوری قیادت اوربڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی تھی۔ جس میں احتجا جی مظاہرے میں بھی ایم کیوایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے تمام رہنماوں کو واپسی کی دعوت دی تھی۔
اس تناظر میں مصطفی کمال، انیس قائم خانی، ڈاکٹر فاروق ستار سمیت تمام رہنماوں وکارکنان کو واپسی کا کہاتھا۔ زرا ئع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن سے قبل امکان ظاہر کیاجا رہا ہے کہ پی ایس پی اور ایم کیوایم بحالی کمیٹی ایم کیوایم میں انضمام ہوجائے گی۔