اکتوبر 25, 2024

کالعدم تحریک طالبان پاکستان پر حملوں کیلئے افغان سرزمین استعمال کرتی ہے۔ پاکستان

سیاسیات-اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) پاکستان پر حملوں کیلئے افغان سرزمین استعمال کرتی ہے۔

سلامتی کونسل میں افغانستان پر اجلاس سے خطاب میں منیر اکرم کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں عبوری افغان حکومت اپنے وعدے پورے کرے گی۔

انہوں نے زوردیا کہ سلامتی کونسل کو افغانستان سے تعلقات معمول پر لانے کیلئے حکمت عملی وضع کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کو کرنسی اور اشیا کی اسمگلنگ پاکستانی معیشت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے اپنے خطاب میں نگران وزیر اعلیٰ انوار الحق کاکڑ نے بھی افغانستان کی سرزمین سے پاکستان میں دہشتگرد حملوں کا مسئلہ اٹھایا تھا۔

جنرل اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تعمیری بات چیت ہورہی ہے۔ تاہم افغانستان سے کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش پاکستان میں دہشتگرد حملے کر رہے ہیں، چاہتے ہیں کہ کابل ان حملوں کو روکنے میں پاکستان کی مدد کرے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × 5 =