جولائی 21, 2024

کالعدم بلوچستان لبریشن فرنٹ کا کمانڈر نواز علی رند ہلاک

سیاسیات-کالعدم بلوچستان لبریشن فرنٹ کا کمانڈر نواز علی رند اندرونی لڑائی میں مارا گیا۔

نواز رند کی موت ہمسایہ ملک میں پراسرارحالات میں ہوئی، عسکریت پسند نواز علی رند کا تعلق آواران سے تھا۔

نوازعلی رند 2014 سےبی ایل ایف کا سرکردہ رکن تھا اور سکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔

گلزار امام شمبےکی گرفتاری سےعسکریت پسندگروپوں میں پھوٹ پڑگئی ہے اور بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں کے اتحاد بی آر اےایس کوبھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

گھیرا تنگ ہونے سے دہشتگرد تنظیمیں اپنے ہی کمانڈر مارنے لگیں، کچھ دن قبل جماعت الاحرارکا کمانڈرسربکف مہمند بھی ایسےحالات کا شکار ہوا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two + 16 =