جولائی 23, 2024

ژوب حملہ: امریکی ہتھیار استعمال ہونے کا انکشاف

سیاسیات-بلوچستان میں ٹی ٹی پی کے ژوب چھاؤنی پر حملے میں امریکی ہتھیار اور سامان کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

ژوب میں ہلاک کیے جانے والے دہشت گردوں کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی۔

دہشت گردوں نے افغانستان میں امریکن فوج کا چھوڑا ہوا اسلحہ استعمال کیا جس میں 5.56 ایم ایم کیلیبر 16 M اسالٹ رائفلیں، جدید معیار کےہیلمٹ ، دستانے، بیک پیک اور یونیفارم شامل ہے۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ کرنے والے دہشت گرد جو کہ ہلاک ہو چکے ہیں امریکی یونیفارم میں ملبوس ہیں۔ اس سے سوال پیدا ہوگیا ہے کہ یہ جدید اسلحہ اور یونیفارم دہشت گردوں تک کیسے پہنچا ؟۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

18 − sixteen =