جولائی 27, 2024

ڈی آئی خان میں پولیس وین کے قریب دھماکے میں 5 افراد جاں بحق، پولیس اہلکاروں سمیت 21 زخمی

سیاسیات-ڈی آئی خان میں پولیس وین کے قریب دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد زخمی ہو گئے۔

ٹانک اڈا پر ایلیٹ فورس کی نفری لے جانے والی گاڑی کو نامعلوم افراد کی طرف سے نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 21 افراد جن میں پولیس اہلکار اور شہری شامل ہیں، زخمی ہو گئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تو اس موقع پر نامعلوم افراد کی جانب سے اسپتال میں موجود پولیس اہل کاروں پر بھی فائرنگ کی گئی۔

واضح رہے کہ پولیس لائنز ڈیرہ اسماعیل خان سے ایلیٹ فورس کی نفری ٹکواڑہ چیک پوسٹ کے لیے جا رہی تھی کہ ٹانک اڈا کے قریب پولیس وین کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ۔

زخمیوں میں عبدالحمید، اسحاق، قدرت اللہ، ناصر، یاسمین، شیرین، قمر زمان و دیگر شامل ہیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کا آپریشن شروع کردیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں موٹرسائیکل کا استعمال کیا گیا ۔ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے میں جاں بحق افراد کی عمریں 15سے 20 سال ہیں ۔ ایک جاں بحق شخص کی شناخت قمر زمان کے نام سے ہوئی ہے ۔ زخمیوںمیں 2خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے۔ دھماکے کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں ڈگری کالج کی طا لبات بھی زخمی ہوئی ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twelve + five =