سیاسیات-ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ چودھوان پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ چودھوان کی عمارت پر تعینات پولیس اہلکاروں کو رات گئے اسنائپر سے نشانہ بنایا، دہشت گردوں نے تھانہ میں گھس کر دستی بموں کا استعمال کیا، دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ بھی کی جب کہ فائرنگ سے 10 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے۔
افسوسناک واقعے کی فوری اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری لائن پولیس ڈیرہ سے روانہ کردی گئی۔ بعدازاں دہشتگردوں کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب ڈی ایس پی درابن نے بتایا کہ شہید اہلکاروں میں 4 ایلیٹ فورس کے جوان اور 6 ضلع ڈیرہ سے تعلق رکھتے ہیں، ایلیٹ فورس صوابی کی پلاٹون تھانہ چودھوان پر تعینات ہیں۔ آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان اور چیف سیکریٹری خیبرپختوان خوا کچھ دیر بعد ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ جائیں گے۔