جولائی 17, 2024

ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کا مختلف علاقوں میں آپریشن، 27 دہشتگرد ہلاک اور 23 فوجی جوان شہید

سیاسیات-سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف کارروائیوں کےدوران 27 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں 11اور 12 دسمبر کی درمیانی رات دہشتگردوں کی سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں جس پر ڈی آئی خان کے علاقے درازندہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس دوران 17 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ درازندہ کے علاقے میں آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو تباہ کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کوتلاش کیا اور کلاچی میں آپریشن کے دوران 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا جب کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 بہادر جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کےخلاف دہشتگردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے اور ہلاک دہشتگرد معصوم شہریوں کے قتل میں بھی سرگرم تھے، کارروائیوں کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five + seven =