جنوری 15, 2025

ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کا سن کر گہرا صدمہ پہنچا، آصف زرداری

سیاسیات- صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کا سن کر گہرا صدمہ پہنچا۔ آصف علی زرداری نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں۔ صدرِ مملکت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار اور حملے میں انسانی جان کے ضیاع پر اظہارِ افسوس بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہو گئے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں منعقدہ ریلی کے شرکا سے خطاب کے لیے اسٹیج پر موجود تھے جب ان پر فائرنگ ہوئی، گولی بظاہر ٹرمپ کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی۔ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ کرنے والا حملہ آور مارا گیا جبکہ ایک دوسرا شخص بھی ہلاک ہوا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × 4 =