سیاسیات- بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
محکمہ انسداد دہشتگردی ( سی ٹی ڈی) پشاور کے مطابق بشام میں چینی انجینئرزپر خودکش حملےکی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس میں حملے میں ملوث 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، ان کے نیٹ ورک کے دیگر دہشتگردوں کی شناخت بھی کرلی گئی ہے۔
واضح رہےکہ 26 مارچ کو چینی انجینئرز کی گاڑی پر خودکش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 چینی انجینئرز ہلاک ہوئے تھے۔