دسمبر 12, 2024

چوہدری پرویز الہیٰ نے محسن رضا نقوی کی بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری کو سپریم کورٹ چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا

سیاسیات-مسلم لیگ ق کے رہنما اور پی ٹی آئی کے اتحادی چوہدری پرویز الہیٰ نے محسن رضا نقوی کی بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری کو سپریم کورٹ چلینج کرنے کا اعلان کردیا جبکہ پی ٹی آئی نے بھی الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کردیا۔

اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اس بار بھی مایوس نہیں کیا، محسن نقوی جیسے متنازع سخص کو وزیراعلیٰ مقرر کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اس نظام کے خلاف سڑکوں پر جدوجہد کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے اس لیے کارکنان تیاری کریں چیئرمین پی ٹی ای آئی عمران خان کی قیادت میں بڑی مہم چلائیں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ق کے رہنما اور پی ٹی آئی کے اتحادی پرویز الہیٰ نے محسن نقوی کی بطور نگراں وزیراعلیٰ تقرری کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ متنازع اور ہر اصول و ضابطے کیخلاف ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

six + eighteen =