جولائی 20, 2024

چوہدری نثار کا قومی اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن آزاد حیثیت میں لڑنے کا اعلان

سیاسیات-ن ليگ کے سابق رہنما اور نواز شریف کے سابق دست راست چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن آزاد حیثیت میں لڑنے کا اعلان کردیا۔

پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ ن ليگ سے رابطے اب بھی ہیں لیکن پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ انتخابات کے بعد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران سے دوستی ضرور ہے لیکن تحریک انصاف میں شامل ہوئے تو دوستی کا تعلق متاثر ہوسکتاہے ۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ناراض چوہدری نثار نے 2018  میں آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر انتخاب لڑا تھا، جس میں انہیں صرف پنجاب اسمبلی کی نشست پر کامیابی ملی تھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 + fourteen =