ستمبر 4, 2024

چوہدری شجاعت حسین کی پرویز الہی سے اڈیالہ جیل میں طویل ملاقات

سیاسیات-اڈیالہ سنٹرل جیل راولپنڈی میں بدھ کو ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی۔

ایک گھنٹے تک خوشگوار ماحول میں ملاقات جاری رہی،ملاقات میں خاندانی معاملات پر تبادلہ خیال، مستقبل کے ملکی سیاسی امور پر بھی بات چیت کی گئی ، ملاقات میں چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے۔

ق لیگ کے ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ مجموعی سیاسی صورتحال خاندانی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، مستقبل کے ملکی سیاسی امور پر بھی بات چیت کی گئی ۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

thirteen − eight =