سیاسیات-پی ڈی ایم کی جاتی حکومت نے اپنی معیاد مکمل ہونے سے قبل اقتصادیات اور مالیات سے متعلق وزارتوں اور ان سے وابستہ محکموں میں کئی کلیدی عہدوں پر تقرریاں کر دی ہیں ۔ جن میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ کا انتخاب بھی شامل ہے ۔
وزارت خزانہ نے مذکورہ منصب کے لیے وفاقی کا بینہ کو متین نام دیئے تھے ۔جس میں سلیم اللہ کی منظوری دی گئی ۔ اس کے علاوہ نیشنل بینک ایس ایس ای سی پی اور سی سی پی کے سر براہ بھی مقرر کئے گئے ۔
ڈائر یکٹر جنرل ڈیبٹ (قرضہ ) آفس کے طور پر سابق بیو روکریٹ محسن چاند نا کا تقرر عمل میں آیا ۔ حال ہی میں رحمت علی حسنی کو نیشنل بینک کا صدر بنایا گیا ۔
حکومت نے سابقتی کمیشن میں چار نئے ارکان ڈاکٹر کبیر احمد سدھو،سلمان امین ، عبد الرشید شیخ اور سعید احمد نواز کی گزشتہ ماہ تعیناتیاں کیں ۔ کبیر احمد سدھو سی سی پی کے چیئرمین بنائے گئے ۔
اسلام آ باد سے نمائندہ جنگ کے مطابق اتحادی حکومت نےجانے سے قبل سوئی سدرن کا نیا بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دیدی۔
ڈاکٹر شمشاد اختر ایس ایس جی سی بورڈ کی چیئرپرسن ہوں گی۔ وفاقی کابینہ سے سرکولیشن سمری پر منظوری لے لی گئی۔ سوئی سدرن بورڈ ارکان میں خالد رحمان, محمد اکرم شامل ہیں۔ بورڈ میں عمرظفر اللہ،صاحبزادہ رفات رؤف علی،رضوان اللہ خان بھی شامل ہیں۔
سوئی سدرن بورڈ میں طحہ احمد خان بطور رکن شامل ہوں گے۔ ایس ایس جی سی ایل کا نیا بورڈ3 سال کیلئے ہوگا۔ معروف دانشور اور کالم نگار خورشید احمد ندیم کو رحمت للعالمین اتھارٹی کا چیئر مین بنا دیا گیا ۔
ان کی تقرری کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ادھرو فاقی حکومت نے نعیم الدین خان کو چیئر مین بورڈ آ ڈائریکٹرز زرعی ترقیاتی بنک مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
ان کی تقرری تین سال کیلئے کی گئی ہے۔کابینہ کی منظوری کے بعد فنا نس ڈویژن نے ان کی تقرری کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا ۔وفاقی حکومت نے چیئرمین نیپرا کے لئے وسیم مختار کے نام کی منظوری دیدی۔
حکومت نے طاہر یعقوب بھٹی کو زرعی ترقیاتی بنک لمٹیڈ کا صدر تعینات کر دیا ہے، وزارت خزانہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق طاہر یعقوب بھٹی کو آئندہ تین برس کےلیے صدر / سی ای او مقرر کیا گیا ہے ان کی کلیئرنسسٹیٹ بنک آف پاکستان نے دی۔