سیاسیات- پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے چیئرمین پارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے۔
لاہور میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا بلاول ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں یوسف رضا گیلانی، مہدی شاہ، قمر زمان کائرہ، منظور وسان اور دیگر شریک ہوئے۔
اجلاس میں انتخابی مہم اور منشور کے حوالے سے بات چیت کی گئی، اس کے ملکی سیاسی صورتحال اور انتخابات کے حوالے سے سیاسی رابطوں پر بھی گفتگو ہوئی۔
آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کی طرف سے وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر بلاول بھٹو زرداری کا نام پیش کیا۔
سی ای سی نے بلاول بھٹو زرداری کا نام وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر منظورکرلیا۔