دسمبر 12, 2024

پی پی نے سردار سلیم حیدر کو پنجاب، فیصل کریم کنڈی کو خیبر پختونخوا کا گورنر نامزد کر دیا

سیاسیات- چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے ضلع اٹک سے تعلق رکھنے والے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب جبکہ فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبر پختونخوا نامزد کر دیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وہ پراعتماد ہیں کہ یہ دونوں رہنما اپنےفرائض بخوبی سرانجام دیں گے۔

فیصل کریم کنڈی کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے، وہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات اور 2008 سے 2013 تک ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی رہے ہیں۔

سردار سلیم حیدر کا تعلق ضلع اٹک سے ہے اور وہ سابق وفاقی وزیر بھی رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر بھی ہیں۔

سردارسلیم حیدرخان معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز بھی رہ چکے ہیں، وہ وزیر مملکت برائے دفاع اور دفاعی پیدوار بھی رہ چکے ہیں۔

وہ 2008 میں اٹک این اے 59 سے ایم این اے منتخب ہوئے۔

سردارسلیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے مجھے خوشخبری سنائی ہے کہ آپ ہمارے گورنر پنجاب ہوں گے، بتایا گیا ہے کہ آج رات تک نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

sixteen − 15 =