دسمبر 14, 2024

پی پی تمام حکومتی معاملات میں شامل ہے۔ رانا ثناء

سیاسیات- وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہےکہ پیپلزپارٹی نے صرف وزارتیں نہیں لیں لیکن تمام حکومتی معاملات میں شامل ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی میٹنگ خوشگوار ماحول میں ہوئی، میٹنگ میں بجٹ اور پنجاب حکومت  سمیت تمام حکومتی معاملات پر بات ہوئی ہے اور دو کمیٹیاں ترتیب دی ہیں، کل کمیٹیوں کا اجلاس ہوگا، معاملات کو افہام تفہیم سے طے کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے صرف وزارتیں نہیں لیں لیکن تمام حکومتی معاملات میں شامل ہے۔

کے پی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بجلی چوری اور بلوں کی کم ادائیگی پر لوڈشیڈنگ ہوتی رہتی ہے لیکن کے پی میں دوسری مرتبہ گرڈ اسٹیشن پر قبضہ کیا گیا جو بالکل قابل قبول نہیں ہے، گرڈ اسٹیشن پر قبضہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنا ہے، پہلی بارجب گرڈ پر قبضہ ہوا تو وزیرداخلہ اور وزیر توانائی نے کوئی قانونی ایکشن نہیں لیا، یہ واقعہ دوسری مرتبہ ہوا ہے، ریاست کی رٹ کو ہر قیمت پر قائم رہنا چاہیے۔

دوسری جانب پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات نتیجہ خیزبات نہیں ہوئی، پیپلزپارٹی مذاکرات پر یقین رکھتی ہے اور آئندہ بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو بلیک میل نہیں کررہے ،مہذب انداز میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، ہمیں وفاقی بجٹ پر تحفظات ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × 3 =