جولائی 26, 2024

پی پی اور مسلم لیگ ق کی جانب سے چوہدری سرور کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت

سیاسیات-پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ق) نے سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کو پارٹی میں شمولیت کی پیشکش کردی۔

ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت نے چوہدری سرور سے دو بار ملاقات کی، انہوں نے سابق گورنر کو کواپنےبیٹے کے گھر میں ملاقات میں دعوت دی۔

اس حوالے سے چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ مستقبل کی سیاست کیلئے مشاورت جاری ہے، چوہدری شجاعت سے دوبارملاقات ہوئی، سیاسی حالات پرتبادلہ خیال بھی ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود سے ابتدائی ملاقات ہوئی۔

ان کا کہنا تھاکہ سیاسی قیادت اب سیاست بچانےکے بجائے ملکی حالات درست کریں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

11 + 3 =