جولائی 27, 2024

پی ٹی آئی کے مزید 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور

سیاسیات- اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے مزید 35 اراکین کے استعفے منظور کرلیے۔

تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی نے ایوان کی رکنیت سے استعفی دے دیا تھا، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کچھ استعفی منظور کرلیے تھے تاہم بقیہ استعفی منظور نہیں کیے اور منظوری کے لیے انہیں فرداً فرداً پیش ہونے کا کہا تھا۔

تحریک انصاف نے پہلے تو انفرادی طور پر ارکان کی پیشی سے انکار کیا بعدازاں حکومت گرانے اور عام انتخابات کے لیے ارکان کی انفرادی یا اجتماعی پیشی کے لیے ہامی بھری تاہم استعفے منظوری کے مراحل سے نہ گزر سکے۔

ایک روز قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپسی کا بیان جاری کیا اور کہا تھا کہ ہم اسمبلی میں واپس جاسکتے ہیں جب کہ چند روز قبل انہوں نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا بھی عندیہ دیا تھا اور اس فیصلے کی تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے منظوری بھی دی تھی تاہم آج ارکان اسمبلی کے استعفے منظور ہونے کی خبر سامنے آگئی ہے۔

آج اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مزید 35 ارکان اسمبلی کے استعفی منظور کرلیے ہیں۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارکان کو ڈی نوٹی فائی کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

جن ارکان کے استعفی منظور کیے گیے ہیں ان میں مراد سعید، عمر ایوب، اسد قیصر، پرویز خٹک، عمران خٹک، شہریار آفریدی، قاسم سوری، نجیب ہارون،ا سلم خان، آفتاب جہانگیر، عطاء اللہ، آفتاب حسین صدیقی، علی حیدر زیدی، عالمگیر خان، سیف الرحمان، فہیم خان، زرتاج گل، شاہ محمود حسین قریشی شامل ہیں، ملک عامر ڈوگر، شفقت محمود، حماد اظہر، ثناء اللہ مستی خیل،  فواد احمد، منصور حیات اور دیگر شامل ہیں۔

اسی طرح مخصوص نشستوں پر عالیہ حمزہ ملک اور کنول شوزب کے استعفے بھی منظور کرلیے گئے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × two =