جولائی 27, 2024

پی ٹی آئی نے پشاور سے امیدواروں کا اعلان کر دیا، مروت نظرانداز

سیاسیات- پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پشاور کی قومی اور صوبائی نشستوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔

پشاور سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر  شاندانہ گلزار، ساجد نواز اور ارباب عامر  پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

ارباب شیر علی اور  آصف خان بھی پشاور سے قومی اسمبلی کی نشست کیلئے پی ٹی آئی کی ٹکٹ سے میدان میں اتریں گے۔

پشاور کی نشستوں پر محمود جان، تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور ارباب جہانداد صوبائی اسمبلی کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

فضل الہٰی، حامدالحق، عاصم خان، میناخان اورعلی زمان بھی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر صوبائی نشستوں کیلئے میدان میں اتریں گے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ملک شہاب، سمیع اللہ، شیرعلی آفریدی، نورین عارف کو بھی صوبائی نشستوں کے ٹکٹ مل گئے تاہم شیرافضل مروت کوٹکٹ نہیں دیا گیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × 1 =