جولائی 21, 2024

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے لئے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے

سیاسیات- پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 266 نشستوں میں سے 233 پر امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے۔  عوامی مسلم لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کی گئی۔ 

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی 233 نشستوں پر امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے ہیں جبکہ قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر کسی امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا گیا۔

تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کو این اے 151 ملتان اور این اے214تھرپارکر سے پارٹی ٹکٹ جا ری کیا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر این اے 10، این اے 130 یاسمین راشد ،عمر ایوب این اے18، مراد سعید این اے 4، علی محمد خان این اے 23، علی امین گنڈہ پور این اے44، شہر یار آفریدی این اے35، لطیف کھوسہ این اے122 سے الیکشن لڑیں گے۔

اسلام آباد این اے 46سے عامر مغل ، این اے47سے شعیب شاہین ، این اے48 سے علی بخاری ،این اے 118 لاہور سے عالیہ حمزہ ،این اے166 بہاول پور سے کنول شوزب کو پارٹی ٹکٹ جا ری کیا گیا ہے۔

این اے 175سے جمشید دستی پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے، این اے 148 ملتان سے بیرسٹر تیمور ملک ، این اے 150ملتان سے ذین قریشی کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔

این اے 128 سے سلمان اکرام راجہ ایڈوکیٹ ، این اے30پشاور سے شاندانہ گلزار ، عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو این اے71سیالکوٹ ، این اے 19صوابی سے اسد قیصر پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

حلیم عادل شیخ این اے 238، علیم عادل شیخ 232 ، عالمگیر خان این اے236سے پی ٹی آئی اے امیدوار ہوں گے ، این اے49اٹک سے طاہر صادق اور این اے ایمان طاہر جبکہ این اسے185ڈی جی خان سے زرتاج گل پی ٹی آئی کی امیدوار ہوں گی۔

پاکستان تحریک انصاف نے عوامی مسلم لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں  کی اور  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ  شیخ رشید کے خلاف اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے۔

این اے 56 راولپنڈی سے پی ٹی آئی کی طرف سے شہریار ریاض کو ٹکٹ جاری کیا گیا جبکہ این اے 57 راولپنڈی سے سیمابیہ طاہر شیخ رشید کے مد مقابل ہو گی۔

این اے49 اٹک سے طاہر صادق اور این اے ایمان طاہر جبکہ این اسے185ڈی جی خان سے زرتاج گل پی ٹی آئی کی امیدوار ہوں گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

10 + fifteen =