جولائی 27, 2024

پیپلز پارٹی نے سندھ اور بلوچستان سے امیدواروں کے نام فائنل کر لئے

سیاسیات- پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن میں سندھ اور بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے امیدواروں کے نام فائنل کر لئے ہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 194 اور این اے 196 قمبر شہدادکوٹ سے جبکہ آصف علی زرداری شہید بے نظیرآباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

سابق ایم این اے خورشید شاہ این اے 201 سکھر، شازیہ مری این اے 209 سانگھڑ، نفیسہ شاہ خیرپور کی جنرل نشست این اے 202 سے میدان میں اتریں گی جبکہ شکارپور میں قومی اسمبلی کیلئے غوث بخش مہر کے بیٹے شہریار مہر کو ٹکٹ جاری کیا گیاْ۔

کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 230 آغا رفیع اللہ، این اے 231 سے عبدالحکیم بلوچ، این اے 242 کیماڑی سے عبدالقادر مندوخیل اور این اے 243 سے عبدالقادر پیٹل الیکشن میں حصہ لیں گے، نبیل گبول کراچی سے این اے 239 اور جام عبدالکریم جوکھیو این اے 229 سے انتخابات لڑیں گے،

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 227 دادو سے عرفان لغاری، این اے 228 سے رفیق احمد جمالی پیپلز پارٹی کے امیدوار ہونگے۔

صوبائی اسمبلی کیلئے بھی امیدواروں کے نام فائنل کردیے گئے ہیں، سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پی ایس 77 جام شورو، فریال تالپور پی ایس 10 لاڑکانہ، شرجیل انعام میمن پی ایس 61 حیدرآباد اور نثار شاہ پی ایس 25 سکھر سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی پی ایس 9 شکارپور، امتیاز شیخ پی ایس 7 شکارپور، سردار شاہ پی ایس 49 عمر کوٹ، تیمور تالپور پی ایس 51 عمر کوٹ، سعیدغنی پی ایس 105 کراچی اور نجمی عالم پی ایس 110 کراچی سے الیکشن لڑیں گے۔

سابق صوبائی وزیر عذرا پیچوہو پی ایس 36 شہید بے نظیر آباد اور جام خان شورو پی ایس 60 حیدرآباد سے الیکشن لڑیں گے۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے بلوچستان میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی سے امیدواروں کے ناموں کا بھی اعلان کردیا ہے، بی اے پی اور پی ٹی آئی سے پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والی تمام سابق اراکین اسمبلی کو پارٹی ٹکٹس مل گئے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 251 سے عبدالباقی مردان زئی، این اے 252 سے اسرار ترین، این اے 254 سے غلام فرید رئیسانی، این اے 256 سے عبدالرحمان زہری، این اے 257 سے عبدالوہاب بزنجو، این اے 259 سے ملک شیر گورگیج پی پی پی کے امیدوار ہونگے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 261 سے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری، این اے 262 سے محمد رمضان اچکزئی، این اے 263 سے روزی خان کاکڑ، این اے 264 سے جمال رئیسانی، این اے 265 سے خان محمد ترین اور این اے 266 سے نذر محمد کاکڑ پی پی پی کے امیدوار ہونگے۔

اسی طرح بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 1 شیرانی سے عبدالرحمان، پی بی 8 سے سرفراز ڈومکی، پی بی 9 سے نصیب اللہ مری، پی بی 10 ڈیرہ بگٹی سے سرفراز بگٹی، پی پی پی کے امیدوار ہونگے۔

بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 13 نصیر اباد سے صادق عمرانی، پی بی 16 جعفرآباد سے چنگیز جمالی، پی بی 18 خضدار سے ثنا اللہ زہری، پی بی 19 خضدار ٹو سے شکیل درانی، پی بی 21 حب سے علی حسن زہری کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے۔

بلوچستان کے حلقہ پی بی 23 آواران سے سابق وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو، پی بی 25 کیچ سے ظہور بلیدی، پی بی 32 چاغی سے عارف جان محمد حسنی اور پی بی 45 کوئٹہ سے علی مدد جتک پی پی پی کے امیدوار ہونگے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × 4 =