دسمبر 8, 2024

پہلی مرتبہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل کیے بغیر محرم الحرام کا پُرامن انعقاد

سیاسیات- پنجاب میں پہلی مرتبہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل کیے بغیر محرم کا پُرامن انعقاد کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے یوم عاشور پر بہترین سکیورٹی انتظامات پر پولیس فورس سمیت دیگر اداروں کی شاندار پرفارمنس کی تعریف کر دی۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ موبائل فون سروس بند کئے بغیر محرم الحرام کا امن سے گزر جانے کا سہرا محسن نقوی کے سر جاتا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی اداروں نے محرم الحرام کو پُرامن بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ تمام مجالس اور جلوس پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا کرم ہے تمام دن خیریت سے گزر گئے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ امن و امان قائم کرنے پر تمام مکاتب فکر کے علماء کے کردار کے شکر گزار ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی مسلسل دورے کرتے رہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ صرف چند مقامات پر موبائل فون سروس بند کی گئی تھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nine − 5 =