جون 23, 2024

پٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

سیاسیات-حکومت نے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے تک کمی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی حکومت نے اوگرا کی سفارش پر آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔

حالیہ کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 259.34 پیسے ہوجائے گی۔

اس کے علاوہ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی یا ردوبدل نہیں کیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت276.21 روپے فی لیٹر پر قرار رکھی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty − 12 =