جولائی 27, 2024

پٹرولیم مصنوعات 30 سے 40 روپے سستی ہونے کا امکان

سیاسیات- روسی تیل آنے سے پیٹرولیم مصنوعات 30 سے 40 روپے تک سستی ہونیکا امکان ہے روسی خام تیل کا بحری جہاز پیر پوائنٹس کے پی ٹی ٹرمینل پر لنگر انداز ہو چکا ہے،روسی خام تیل کی پاکستان ریفائری کو منتقلی کا عمل جاری ہے۔

پی پی آئی کے مطابق 45ہزار 124 میٹرک ٹن میں سے اب تک 60فیصد خام تیل کی منتقلی کا عمل پورا ہوچکا ہے،183 میٹر لمبے روسی جہاز ’پیور پوائنٹ‘ میں 45 ہزار 124 میٹرک ٹن تیل لدا ہے۔

روسی جہاز سے خام تیل کی منتقلی پاکستان ریفائری کے ٹینکس میں کی جارہی ہے ،پاکستان ریفائری روسی خام تیل کو ریفائن کریگی ۔

معاہدے کی مطابق 45 ہزار ٹن تیل کراچی پہنچ چکا جبکہ باقی بھی جلد پاکستان پہنچ جائے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twelve − 7 =