جولائی 27, 2024

پنجگور میں چار سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت، ایرانی سفیر دفتر خارجہ طلب

سیاسیات-دفتر خارجہ نے پنجگور میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کے چار اہل کاروں کی شہادت پر ایرانی سفیر کو طلب کیا اور اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پنجگور میں چار اہل کاروں کی شہادت پر ایرانی سفیر کو طلب کیا تاکہ اس دہشت گردانہ حملے پر پاکستان کی شدید تشویش کا اظہار کیا جاسکے۔

ترجمان کے مطابق سفیر کو پاکستان کی اس توقع سے آگاہ کیا گیا کہ ایران کی حکومت دہشت گردانہ حملے کے ذمہ داروں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لائے گی اور اس طرح کے واقعات کو دوبارہ ہونے سے روکے گی، پاکستان دہشت گردی کی لعنت سے لاحق مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے ایران کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

7 − seven =