اکتوبر 8, 2024

پنجاب میں آٹا عام افراد کی دسترس سے باہر ہونے لگا

سیاسیات- صوبہ پنجاب میں چکی کے آٹے کی قیمت منگل کو 130 روپے فی کلو تک پہنچ گئی جس کے بعد لاہور اور پنجاب کے دیگر بڑے شہروں میں آٹا عام لوگوں کی دسترس اور قوت خرید سے باہر ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عام طور پر روٹی اور نان بنانے کے لیے استعمال ہونے والے سادہ اور فائن آٹے کی قیمتیں بھی بالترتیب 1750 روپے (فی 15 کلو تھیلا) اور 9500 روپے (فی 80 کلو تھیلا) کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

دوسری جانب صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ نے چکی کے آٹے کی قیمتوں کو ریگولیٹ کرنے سے روک دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ چونکہ وہ چکیوں کو گندم کا کوئی کوٹہ نہیں دے رہے، اس لیے وہ انہیں سستے نرخوں پر آٹا فروخت کرنے پر مجبور نہیں کر سکتے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صارف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چکی کے آٹے کے نرخ تقریباً روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہے ہیں، کچھ دن پہلے اس کی قیمت 105 روپے فی کلو تھی اور اب لاہور میں 130 روپے تک پہنچ گئی ہے، پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں چکی آٹے کی قیمت کم و بیش یکساں ہے، یہ امر اس بات کا عکاس ہے کہ حکومت کو غریب آدمی کو ہونے والا درد محسوس نہیں ہوتا۔

دوسری جانب ایک اور صارف کے مطابق تندور مالکان بھی سادہ اور فائن آٹے کے نرخ میں اضافے کے بہانے اپنے تئیں روٹی اور نان کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کررہے ہیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر تندور مالکان روٹی(100 گرام) اور نان (120 گرام) کی بالترتیب 14 اور 22 روپے کے سرکاری نرخوں کے بجائے اسے 15 اور 25 روپے میں فروخت کر رہے ہیں لیکن چونکہ مستقل بنیادوں پر کسی بھی قسم کی جانچ نہ ہونے کی وجہ سے وہ غریب لوگوں کو لوٹتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف آٹے اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے اور دوسری طرف سیاسی جماعتیں عام لوگوں کو درپیش مسائل کو نظر انداز کر کے صرف آپس میں جھگڑ رہی ہیں، انہوں نے اپیل کی کہ میں وزیر اعلیٰ سے اس معاملے میں فوری مداخلت کی درخواست کرتا ہوں کیونکہ یہ غریب لوگوں کی بڑی مدد ہو گی۔

لاہور چکی آٹا ایسوسی ایشن کے نمائندے محمد عبدالرحیم کے مطابق گندم کی قیمتوں میں تقریباً روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے وہ آٹے کی قیمت بڑھانے پر مجبور ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ دن پہلے 40 کلو گندم کا ریٹ 3500 سے 3600 روپے کے درمیان تھا لیکن اب یہ 4300 روپے تک پہنچ گیا ہے جس سے چکی مالکان آٹے کی قیمت 130 روپے فی کلو تک بڑھانے پر مجبور ہو گئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fourteen + 13 =