سیاسیات-مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے عمران خان سے پنجاب اسمبلی ٹوٹنے سے قبل سیٹ ایڈجسٹمنٹ مانگ لی۔
پنجاب اسمبلی ٹوٹنے سے پہلے مستقبل کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تیاری جاری ہے، رکن قومی اسمبلی مونس الہی نے عمران خان سے ملاقات میں اپنے پتے کھول کر رکھ دیے ہیں۔
عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں مونس الٰہی نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ مانگ لی جب کہ صدر عارف علوی سے ملاقات میں پرویز الٰہی نے بھی اسمبلیوں کی تحلیل سے پہلے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر زور دیا ہے۔
ادھر تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے تصدیق کی کہ (ق) ليگ کو ایڈجسٹ کریں گے۔