ستمبر 1, 2024

پشاور کی مسجد میں بیک وقت دو اماموں کی اقتداء میں نماز جماعت

سیاسیات-پشاور ریگی ماڈل ٹاؤن کی مسجد میں بیک وقت دو اماموں کی اقتداء میں نماز باجماعت کی ادائیگی کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

بیک وقت دو اماموں کی اقتداء میں نماز کی ادائیگی سے جہاں نمازیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہیں مسجد کی صحن میں دو اماموں کے بیک وقت نماز باجماعت ادائیگی کے عمل پر بھی شہریوں نے تنقید کی۔

پشاور کے مضافات میں واقع ریگی ماڈل ٹاؤن میں نمازیوں نے امام مسجد کو تبدیل کرنا چاہا مگر  پہلے والے امام مولوی عداف سلیم امامت کرنے پر بضد تھے۔ پولیس کے مطابق نمازیوں نے بیک وقت دونوں اماموں کے پیچھے نماز عصر کی نیت باندھ لی۔

پولیس کا مؤقف ہے کہ ریگی ماڈل ٹاؤن مسجد میں امامت کے مسئلہ کو وقتی طور پرحل کرلیا گیا ہے اور مقامی مکینوں کی مشاورت سے امامت عارضی طور پر نئے امام مفتی نیاز محمد کے سپرد کردی گئی ہے۔ مفتی نیاز محمد نے میڈیا کو بتایا کہ وہ پی ایچ ڈی ڈاکٹر اور مفتی ہیں۔ اہل محلہ نے ان سے امامت کرنے کی استدعا کی، یہ مسلکی مسئلہ نہیں تھا۔

پولیس کے مطابق مسجد کے پہلے امام مولوی غداف سلیم مسجد بلال کے انتظامی امور اور اختیار چاہتے تھے، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچی اور اہل علاقہ کی مشاورت سے فیصلہ ہوا کہ کچھ عرصہ بعد نیا امام مسجد تعینات کیاجائےگا۔

ایس پی ورسک ارشد خان نے میڈیا کو بتایا کہ ریگی ماڈل ٹاؤن میں دو اماموں کی امامت والی مسجد بلال زون 3 سیکٹر 2 میں واقع ہے۔ ٹاؤن میں واقع دو دیگر مساجد میں پی ڈی اے کے سرکاری امام مسجد تعینات ہیں جبکہ مسجد بلال کے امام مسجد یہاں مستقل امام رہنے کے خواہش مند تھے۔ مسجد کے سابق امام غداف سلیم نے بتایا کہ اب وہ اہل علاقہ کی خواہش پر امامت سے دستبردار ہوچکے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے دونوں اماموں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے پہلے نیت باندھی اور نماز ادائیگی شروع کی تھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fifteen − twelve =