اکتوبر 7, 2024

پشاور میں کرم کے شیعہ،سنی عمائدین کا اجلاس، باہمی مسائل حل کرنے پر اتفاق

سیاسیات- کرم کے اہل تشیع اور اہل سنت مشران کے درمیان پشاور میں اجلاس ہوا، جس میں ضلع کرم کے حالیہ حالات کے ساتھ ساتھ امن و امان کی بحالی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر طے پایا کہ جملہ مشران، مشترکہ طور پر ضلع کرم میں پائیدار امن کی بحالی کیلئے مثبت کردار ادا کریں گے۔ ملاقاتوں اور جرگوں کا سلسلہ دو طرفہ طور پر جاری رہے گا، زمینی تنازعات کے ساتھ ساتھ تمام معاملات کو پُرامن طریقے سے حل کیا جائے گا، باہمی مشاورت اور افہام و تفہیم سے جملہ امور، قانونی طریقے حل کئے جائیں گے تاکہ ضلع کرم میں مستقل اور پائیدار امن بحال ہوسکے اور تمام مسائل کا مناسب حل نکلے۔

مشترکہ اجلاس میں سیکرٹری انجمن حسینیہ جلال حسین بنگش، سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری، سابق سینیٹر سجاد حسین طوری، سید ولی سید میاں، پیر کاظم، حاجی محمد نظر، عباس علی طوری، کربلائی نواب حسین و دیگر مشران شریک تھے، جبکہ اہلسنت مشران منیر بنگش صدر فاروقیہ انجمن و دیگر ذمہ دار شریک ہوئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

sixteen + twenty =