جولائی 27, 2024

پشاور میں ایف سی کی گاڑی پر خودکش حملہ

سیاسیات- حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکے سے ایف سی اہل کاروں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد فیز سکس میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز،فائر وہیکل اور سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے۔

امدادی ادارے نے آٹھ افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جنہیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔ دھماکے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

ایس پی کینٹ وقاص رفیق کے مطابق دھماکا ایف سی کی گاڑی پر ہوا، دھماکا خودکش لگتا ہے جو کہ شلمان پارک کے قریب ہوا، دھماکے میں ایف سی کی گاڑی کو ٹارگٹ کیا گیا۔

اطلاعات ہیں کہ دھماکے میں دو ایف سی اہلکار زخمی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

13 − five =