جولائی 27, 2024

پشاور اور باڑہ میں حملے، حملہ آوروں کا تعلق ہمسایہ ملک سے ہو سکتا ہے۔ ذرائع

سیاسیات- قبائلی ضلع خیبر باڑہ کی تحصیل کمپاؤنڈ میں ہونے والے دو خودکش حملہ آوروں اور حیات آباد میں ایف سی کے گاڑی پر ہونے والے خودکش حملہ اور کی فنگر پرنٹ کا نتیجہ آگیا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق حیات آباد خودکش اور تحصیل کمپاؤنڈ باڑہ میں ہونے والے تینوں خودکش حملہ آوروں کا تعلق پاکستان سے ثابت نہیں ہوا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تفتیشی ٹیم نے تینوں خودکش حملہ آوروں کے فنگر پرنٹس نادرا کو بھیج دیے تھے تاہم نادرا ریکارڈ میں تینوں خودکش حملہ آوروں کا ڈیٹا نہیں ملا۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں خودکش حملہ آوروں کا تعلق ہمسایہ ملک سے ہو سکتا ہے تاہم اس حوالے سے ابھی تحفیقات جاری ہیں، تفتیشی ٹیم کے مطابق تینوں دھماکوں میں ایک ہی گروپ ملوث ہو سکتا ہے۔

ذرائع تفتیشی ٹیم کے مطابق حیات آباد میں ہونے والے خودکش حملہ آور معذور بیمار بھی تھے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پشاور کے علاقے حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے میں 7 اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ خیبر کی باڑہ تحصیل کمپاؤنڈ میں ہونے والے خودکش حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید اور دو حملہ آور ہلاک ہوئے تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 − ten =