جولائی 27, 2024

پشاور، سی ٹی ڈی کا آپریشن، چار دہشتگرد ہلاک

سیاسیات- محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پشاور ریجن اور سکیورٹی فورسز کے سر بند میں آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے ، ہلاک دہشت گردوں سے 4 کلاشنکوف اور 3 ہینڈ گرنیڈز برآمد کیے گئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سنگو سربند میں دہشت گردوں نے فورسز کے جوانوں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔

فائرنگ کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3 سے 4 دہشت گرد رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے 4 کلاشنکوف ، 3 ہینڈ گرنیڈز برآمد کیے گئے، دہشت گرد متعدد مقدمات میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × two =