سیاسیات-لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ کے عہدے پر بحال کر دیا۔ عدالت نے پرویز الہٰی کی اسمبلی نہ توڑنےکی انڈر ٹیکنگ پر انہیں بحال کیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کابینہ کو بھی بحال کر دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے تمام فریقین کو 11 جنوری کیلئے نوٹس جاری کر دیے۔
پرویز الہٰی نے انڈر ٹیکنگ میں عدالت کو یقین دہانی کروائی تھی کہ بحال کیے جانے پر وہ اسمبلی نہیں توڑیں گے۔
لاہور ہائی کورٹ میں وزیرِ اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کے خلاف پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت میں علی ظفر نے پرویز الہٰی کی انڈر ٹیکنگ پڑھ کر سنائی۔
انڈرٹیکنگ میں پرویز الہٰی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اگر وزارت اعلیٰ پر بحال کیا تو اسمبلی توڑنےکی ایڈوائس نہیں دوں گا۔
اس سے قبل بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ابھی انڈر ٹیکنگ دینے کے لیے وقت درکار ہے، عدالت وزیر اعلیٰ کو بحال کرکے خود اسمبلی تحلیل نہ کرنے کا حکم دے سکتی ہے۔
اس پر عدالت نے کہا کہ ایسے تو عدالت عبوری ریلیف نہیں دے سکے گی۔