اکتوبر 5, 2024

پرویز الہی کی درخواست پر بننے والا لارجر بینچ ٹوٹ گیا

سیاسیات-پرویز الٰہی کی جانب سے گورنر پنجاب کے ڈی نوٹیفائی نوٹیفکیشن کو چیلنج کیے جانے پر پٹیشن کی سماعت  کے لیے بننے والا  لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کے لیے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا تھا جس کی سربراہی جسٹس عابدعزیز شیخ کو دی گئی تھی۔

بینچ میں جسٹس محمد اقبال، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس مزمل اختر شبیر بھی شامل  تھے۔

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی جانب سے تشکیل دیا جانے والا پانچ رکنی لارجر بینچ ٹوٹ گیا ہے۔

بینچ کے سربراہ جسٹس عابد عزیز نے کہا کہ ہم میں سے ایک جج اس بینچ کا حصہ نہیں بننا چاہتے کیونکہ جسٹس فاروق حیدر کافی کیسز میں پرویز الٰہی کے وکیل رہ چکے ہیں۔

پرویز الٰہی کی درخواست

پرویز  الٰہی نے درخواست میں بذریعہ  پرنسپل سیکرٹری اور چیف سیکرٹری گورنر کو فریق بنایا ہے جب کہ درخواست میں  مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ اسپیکر کو وزیر اعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کے لیے اجلاس بلانے کا کہا تھا، اسمبلی کا اجلاس پہلے سے چل رہا ہے اس لیے اسپیکر نے نیا اجلاس نہیں بلایا۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ اسپیکر کے اجلاس نہ بلانے  پر وزیراعلیٰ اور کابینہ کو ڈی نوٹیفائی کرنا غیر آئینی ہے، اسپیکر کے کسی اقدام پر وزیر اعلیٰ کے خلاف کارروائی نہیں ہوسکتی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × two =