اکتوبر 26, 2024

پاک فوج نے اسلام آباد میں سیکیورٹی کی ذمے داریاں سنبھال لیں

سیاسیات- پاک فوج کے دستوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی کی ذمے داریاں سنبھال لیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات دیے تھے  جن کے تحت پاک فوج کے دستوں کی اسلام آباد اور گرد و نواح میں تعیناتی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کیلیے پاک فوج نے علاقے بھر میں گشت شروع کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی شرپسند کو امن و امان تہہ و بالا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

7 + 4 =